ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / چوتھے مرحلے میں مغربی بنگال کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر ہوگا الیکشن 

چوتھے مرحلے میں مغربی بنگال کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر ہوگا الیکشن 

Mon, 29 Apr 2019 01:39:39  SO Admin   S.O. News Service

کولکاتہ: 28 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کے آٹھ لوک سبھا علاقوں میں پیر کو چوتھے مرحلے کی پولنگ کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔اس مرحلے میں کل 68 امیدواروں کے انتخابی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔تمام آٹھ سیٹوں بہرامپور، کرشن نگر، راناگھاٹ (ایس سی)، بردوان (ایس سی)، بردوان-درگاپور، آسنسول، بولپور (ایس سی) اور بیربھوم میں ترنمول کانگریس، بی جے پی، کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کے درمیان چہار رخی مقابلہ ہے۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ان آٹھ پارلیمانی علاقوں میں 1,34,56,491ووٹر 68 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔انتخابات حکام نے بتایا کہ آزاد اور منصفانہ پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے تمام پولنگ مراکز پر مرکزی فورسز کی کل 580 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔آٹھ پارلیمانی سیٹوں پر ہفتے کی شام انتخابی مہم ختم ہو گئی۔ ان سیٹوں کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر امت شاہ، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے روڈ شو اورریلیاں کیں۔


Share: